نیو سٹی میں سیمنز کمپنی کے ویئر ہاؤس میں ہونے والی چوری کا ملزم گرفتار

پیر 3 مارچ 2014 14:02

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے نیو سٹی میں سیمنز کمپنی کے ویئر ہاؤس میں ہونے والی چوری کا ملزم سٹور کیپر شبیر اور آصف کباڑیہ گرفتار ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی برآمد، اے ایس آئی راجہ عمیر رشید کو دو دنوں میں چور ی برآمد کرنے پر ائیویٹ کمپنی کا خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو ر وز قبل نیو سٹی ٹاؤن میرپور میں تعمیراتی کمپنی سمنز کے ویئر ہاؤس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہو گیا تھا جس پر کمپنی نے تھانہ تھوتھال میں ایف آئی آر درج کروائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی راجہ عمیر رشید نے دو دنوں میں تفتیش کرتے ہوئے کمپنی کے ویئر ہاؤس کے سٹور کیپر شبیر اور آصف کباڑیے کو گرفتار کر کے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کر لیا واضح رہے کہ آصف کباڑیہ اس سے پہلے بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور تھانہ تھوتھال میں اس پر دو ایف آئی آر پہلے بھی درج ہیں سمنز کمپنی کے ذمہ داران نے بہترین کارکردگی پر اے ایس آئی راجہ عمیر رشید اور تھانہ تھوتھال کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔