گیس سلینڈر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مظفرآباد میں ریٹس میں کمی نہ کر نا قابل مذ مت ہے ‘شیخ عقیل الرحمن

پیر 3 مارچ 2014 14:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر وچیئر مین کل جماعتی کانفرنس شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ گیس سلینڈر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مظفرآباد میں ریٹس میں کمی نہ کر نا قابل مذ مت ہے ۔انتظامیہ مسلسل غفلت کا مظاہر ہ کر رہی ہے ۔کو ئی پو چھنے والا نہیں ۔عوام لٹنے لگے ہیں ۔اعلی حکام نوٹس لیں اور گران فرو شو ں کو لگا م دیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیا ن میں کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قو می سطح پر گیس اور سلینڈ ر کی قیمتوں میں کمی کر دی جا تی ہے مگر مظفرآباد میں کم نہیں کیا جاتا ہے اگر کہیں کمی بھی جاتی ہے تو اصل قیمتوں کی مقدار کے تناسب سے بہت کم ہوتی ہے جس کا نقصان برائے راست عوام کو ہو تا ہے ۔پر ائس کنٹر و ل کمیٹی اپنا کر دار ادا نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر ریٹس کی چیکنگ کر نی چا ہیے اور تعین بھی کر نا چا ہیے ۔گیس کی قیمتوں میں کمی کر وانی چا ہیے تا کہ غر یب عو ام کو ریلیف مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :