یوکرائن کا اپنی فوجوں کو تیاررہنے کا حکم،روسی مداخلت اعلان جنگ ہے،وزیراعظم آرسنی یتسینیوک،یوکرائنی بحریہ کے سربراہ کی بغاوت،کرائمیاسے وفاداری کا حلف اٹھالیا،روسی اقدامات امن اورسیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں،نیٹو، کرائمیا کی سرحد پر روسی فوجی خندقیں کھودنے میں مصروف،ہوائی اڈوں اور مواصلاتی مراکز پر تاحال قبضہ،شہر میں سخت کشیدگی ہے

پیر 3 مارچ 2014 19:17

یوکرائن کا اپنی فوجوں کو تیاررہنے کا حکم،روسی مداخلت اعلان جنگ ہے،وزیراعظم ..

کیف/واشنگٹن/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے فوج کشی کی دھمکی کے بعد یوکرائن نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم آرسنی یتسینیوک نے کہاکہ روسی صدر کی جانب سے فوجی مداخلت کا بیان دھمکی نہیں بلکہ یوکرائن کے خلاف جنگ کا اعلان ہے، جب کہ یوکرائن کی سلامتی کونسل نے بھی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا.

دوسری جانب یوکرائن کے حال ہی میں تعینات کیے گئے بحریہ کے سربراہ نے غیر تسلیم شدہ روس نواز سربراہ کی موجودگی میں کرائمیا سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا ،جبکہ نیٹو کے سربراہ نے روس سے کہا ہے کہ وہ علاقے سے اپنے فوجی نکال لیں،راسموسن نے کہاکہ روس کے اقدامات کے باعث یورپ میں امن اور سکیورٹی کو خطرہ ہے،امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری آج(منگل کو) یوکرائن کے بحران کے پیشِ نظر دارالحکومت کیف کا دورہ کریں گے،قبل ازیں معلوم ہوا کہ کرائمیا کی سرحد پر روسی فوجی خندقیں کھود رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کرائمیا میں مسلح افراد نے ابھی بھی کرائمیا کے ہوائی اڈوں اور مواصلاتی مراکز پر قبضہ کر رکھا ہے،شہر میں سخت کشیدگی ہے اور کئی جگہوں پر یوکرائن کے فوجی اڈوں پر دونوں افواج آمنے سامنے موجود ہیں.

کرائمیا میں سخت کشیدگی ہے اور کئی جگہوں پر یوکرائن کے فوجی اڈوں پر دونوں افواج آمنے سامنے موجود ہیں۔ کرائمیا کے دارالحکومت سمفروپول کے جنوب میں واقع شہر پیریولنو میں یوکرین کے ایک فوجی اڈے کو روسی فوج نے گھیر رکھا ہے۔

تاہم سواسٹوپول میں یوکرین کے فوجی اڈے کو روس کے حمایتی مسلح افراد نے گھیرے میں لے رکھا ہے،اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی حالات کو فوری طور قابو میں لا کر براہِ راست مذکرات شروع کرنے کی بات کی ہے،دوسری جانب امریکا نے یوکرائن پر فوج کشی کی صورت میں روس کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

یوکرائن کا اپنی فوجوں کو تیاررہنے کا حکم،روسی مداخلت اعلان جنگ ہے،وزیراعظم ..

متعلقہ عنوان :