جرمن ماڈل نے 16لاکھ ڈالر کے عوض عرب شہری کی ڈنر کی پیش کش ٹھکرادی ، دنیا کے امیر ترین لوگوں کی جانب سے اپنے ساتھ کھانے کی دعوتیں ملتی رہتی ہیں، کلوڈیا شیفر

پیر 3 مارچ 2014 19:53

جرمن ماڈل نے 16لاکھ ڈالر کے عوض عرب شہری کی ڈنر کی پیش کش ٹھکرادی ، دنیا ..

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) جرمنی کی ایک مشہور فیشن ماڈل کلوڈیا شیفر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کروڑ پتی عرب کی جانب سے سولہ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض رات کے کھانے کی پیشکش مسترد کر دی.

برطانوی اخبار کے مطابق 42 سالہ کلوڈیا شیفرClaudia Schiffer نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس نے عرب کروڑ پتی کی کھانے کی دعوت ٹھکرا دی تو ایک دوسری فیشن ماڈل نے اس کی جگہ دعوت قبول کر لی ،ایک سوال کے جواب میں شیفر کا کہنا تھا کہ عموما فیشن ماڈلز اور اداکاراوٴں کو دنیا کے امیر ترین لوگوں کی جانب سے اپنے ساتھ کھانے کی دعوتیں ملتی رہتی ہیں 85فیصد فیشن ماڈلز دعوت قبول کر لیتی ہیں جبکہ 15فیصد انکار کر دیتی ہیں.

جرمن فیشن ماڈل نے کہا کہ اسے بھی زندگی میں کئی بار امراء کی جانب سے کھانے کی دعوتیں ملیں ہیں وہ کسی دعوت پر حیران نہیں ہوئی لیکن ایک عرب کروڑ پتی شہری کی جانب سے اسے کھانے کی دعوت دی گئی تو وہ حیران رہ گئی تھی تاہم اس نے وہ دعوت قبول نہیں کی۔

(جاری ہے)

اس کی جگہ ایک دوسری فیشن ماڈل نے 16لاکھ ڈالر کے عوض ڈنر قبول کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :