یوکرائن میں مداخلت کے خلاف روس میں مظاہرے،درجنوں گرفتار، ہزاروں افراد نے کریمیا میں روس کی حالیہ فوجی سرگرمیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

پیر 3 مارچ 2014 22:45

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) روس کی پولیس نے جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک درجنوں افرادکو گرفتار کرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں روس کی وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے ہزاروں افراد نے یوکرین کے خود مختار علاقے کریمیا میں روس کی حالیہ فوجی سرگرمیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جنگ مخالف مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ مخالف نعرے تحریر تھے اور مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں یوکرین کے پرچم لے رکھے تھے۔

ماسکو پولیس نے جنگ مخالف احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود مظاہرین جنگ مخالف نعرے لگاتے رہے ، اس درمیان روس کی پولیس نے سیکڑوں احتجاجی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب سینٹ پیٹرز برگ میں بھی اسی طرح کے جنگ مخالف احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے اس موقع پر بھی پولیس نے مظاہرین پر حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :