نائیجیرین جنگی طیاروں کا مسلم آبادی پر حملہ، 25کسان جاں بحق،جنگی طیاروں نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بوکوحرام گروہ کے ٹھکانوں کو بھی اپنی بمباری کا نشانہ بنایا

پیر 3 مارچ 2014 22:49

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) نائیجیریا کی فوج کے جنگی طیاروں نے مسلمانوں آبادی والے شہر داغلان کے نزدیک بمباری کی جس کے نتیجے میں 25کسان جاں بحق ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نائیجیریا کی فوج کے جنگی طیاروں نے مسلمانوں آبادی والے شہرداغلان کے نزدیک بمباری کی ، عینی شاہدوں کے مطابق اس حملے میں 25کسان جاں بحق ہوگئے ، نائیجیریا کے فضائیہ نے اس ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بوکوحرام گروہ کے ٹھکانوں کو بھی اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ،نائیجیریا کے صدر گود لاک جاناتان نے گذشتہ سال سے اس ملک کے تین شمالی صوبوں میں بوکوحرام کا مقابلہ کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :