اسلام آباد میں دہشت گردی امن دشمن قوتوں کی کارستانی ہے، سمیع الحق

پیر 3 مارچ 2014 23:09

اسلام آباد میں دہشت گردی امن دشمن قوتوں کی کارستانی ہے، سمیع الحق

اسلام آباد …مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی امن دشمن قوتوں کی کارستانی ہے۔ مولانا سمیع الحق سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ ہو چکا تھا۔ سمیع الحق کا کہنا ہے کہ اس سانحہ کی طالبان نے بھی مذمت کی ہے، ایک مہینے کی جنگ بندی کا وقت غنیمت ہے، کل یا پرسوں حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق نے حکومت سے امن مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لیے 3مطالبات بھی پیش کیے، پہلا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت طالبان کے بے گناہ بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی فوری رہا کرے۔ دوسرا مطالبہ ہے کہ فریقین قیدیوں کی حفاظت یقینی بنائیں، تیسرا مطالبہ ہے کہ فریقین پیس زون قائم کریں تا کہ مذاکرات کے دوران آسانی سے آنا جانا اور طالبان اور حکومتی نمائندوں کی ملاقاتیں ممکن ہو سکیں۔ رکن طالبان رابطہ کار کمیٹی مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ طالبان تخریبی واقعات سے برأت کا اعلان کریں، حکومت اور ایجنسیاں بھی بغیر تحقیق کے کارروائیوں کو طالبان کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔