جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے 7 رکنی کمیٹی قائم

منگل 4 مارچ 2014 13:57

جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے 7 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین اسمبلی پر مشتمل 7 رکنی کمیٹی قائم کردی۔جمشید دستی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی میں عمران ظفر لغاری، عارف علوی، روحیل اصغر، کاظم علی شاہ، شاہدہ اختر علی، خواجہ سہیل اور میاں عبدالمنان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی اراکین اسمبلی پر لگائے گئے شراب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرکے 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی کی جانب سے شراب نوشی کی جاتی ہے جب کہ لڑکیوں کو مجروں کے لئے بھی لایا جاتا ہے۔ جمشید دستی نے گزشتہ روز 2 سی دیز پر مشتمل شواہد اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کردیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :