تقسیم ہند کے وقت ہجرت کرنے والے پنجابی خاندانوں کو پاکستان کا مفت سفر کرایا جائیگا‘وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہدا

منگل 4 مارچ 2014 17:23

تقسیم ہند کے وقت ہجرت کرنے والے پنجابی خاندانوں کو پاکستان کا مفت سفر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) بھارتی صوبہ ہریانہ کے وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہدا نے اعلان کیا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت پاکستان سے ہجرت کرنے والے پنجابی خاندانوں کو پاکستان کا مفت سفر کرایا جائے گا، ویزا قوانین میں نرمی کے بعد بغیر کسی اخراجات کے پاکستان میں انکے آبائی گاؤں کا دورہ کرایا جائے گااوربھارتی اور پاکستانی حکام ویزا کے ضوابط میں نرمی پر کام کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی نے بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز “کے حوالے سے بتایا کہ پنچکولا میں پنجابی یکتا منچ کے پنجابی ملن سامروحکے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہدا نے کہاکہ پنجابی کمیونٹی کے بہت سے خاندانوں نے 1947 ء میں تقسیم کے دوران بھارت ہجرت کی تھی ،ایسے افراد جن کی جنم بھومی پاکستان ہے اور وہ اپنی جائے پیدائش دیکھنے کے خواہاں ہیں انہیں ویزا ضوابط میں نرمی کے بعدکسی بھی سفری یا دیگر اخراجات ادا کیے پاکستان کا مفت سفر کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجابیوں نے ہریانہ ریاست کو نمبر ون بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے 2005ء میں وزیراعلی بننے کے بعد پنجابی زبان کو ہریانہ میں دوسرا درجہ دلایا۔ انہوں نے سرکاری اسکولوں میں پنجابی موضوع کے اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی تیار کی ہے ۔ اب اقتصادی طور پر کمزور پنجابی خاندانوں کو دیگر ذاتوں کی طرح 10 فیصد ریزرویشن بھی ملے گا۔انہوں نے بھگت سنگھ اور مدن لال ڈھینگرا کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجابیوں نے تحریک آزادی میں ایک عظیم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :