نئی دلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال کو گرفتارکرلیا گیا

بدھ 5 مارچ 2014 16:01

نئی دلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال کو گرفتارکرلیا گیا

گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) نئی دلی کے سابق وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو بھارتی ریاست گجرات میں گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راگھون پور میں پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے ان کے استقبال کے لئے موجود تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی کے پاس گجرات میں عوامی جلسہ کرنے کا کوئی اجازت موجود نہیں اس لئے انہیں گرفتار کیا گیا تاہم بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اروند کیجریوال نے گزشتہ ماہ کرپشن کے خلاف نئی دلی کی ریاستی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مسودے پر کانگریس اوربے جی پی کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث صرف 49 دن بعد ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، ارودند کیجروال نے اپنی حکومت کانگریس کی حمایت سے قائم کی تھی۔