سعودی حکومت حاجیوں سے کوئی رقم وصول نہیں کرتی ‘ سعودی وزارت حج کی وضاحت

بدھ 5 مارچ 2014 17:17

سعودی حکومت حاجیوں سے کوئی رقم وصول نہیں کرتی ‘ سعودی وزارت حج کی وضاحت

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) سعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت حج کے لئے سعودی عرب آنے والوں سے کسی بھی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

عازمین حج کی طرف سے جمع کروائی جانے والی رقوم ان بنیادی ضروریات اور خدمات مثلا رہائش گاہوں ‘ ٹرانسپورٹ اور منی و عرفات کے خیموں اور ان کی نقل و حمل کے دیگر انتظامات کا معاوضہ ہے جو انہیں نجی شعبے کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں ۔ان خدمات کی قیمت یونائیڈ ایجنٹس کے دفتر کے ذریعے وصول کی جاتی ہے جو ایک نجی ادارہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :