اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی خاتون کی حراستی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی

بدھ 5 مارچ 2014 17:19

طولکرم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) اسرائیلی عدالت نے زیر حراست فلسطینی خاتون الحاجہ رسمیہ محمد بلاونہ کی مدت حراست میں 10 اپریل تک توسیع کردی۔ الحاجہ رسمیہ شادی بلاونہ کی والدہ ہیں۔ شادی کو2010ء میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اسیرہ بلاونہ کے اہل خانہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ رسمیہ بلاونہ کے وکیل مصطفی العزموطی کی جانب سے یہ خبر دی گئی کہ اس کی موکلہ کو مغربی کنارے میں اسرائیل کی سالم عدالت نے 10 اپریل تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسیرہ کے اہل خانہ نے کہا کہ 53 سالہ کئی مہلک امراض میں مبتلا ہیں، انہیں بلند فشارخون کی بیماری کیساتھ کئی دوسری بیماریاں بھی لاحق ہیں۔ انہوں نے اسیرہ کی فوری رہائی کیلئے عالمی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :