عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ہیں خطہ کی خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے‘راجہ فیصل ممتاز راٹھور

بدھ 5 مارچ 2014 17:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء)آزاد کشمیر کے وزیربرقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ہیں خطہ کی خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو پروان چڑھایا اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل پرتوجہ دی ہے، پیپلز پارٹی کبھی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئی کئی دہائیاں اقتدار پر قابض رہنے والوں نے ہمیشہ ریاستی وسائل کو شیرمادر سمجھ کر لوٹا اور ریاست کے مختلف علاقوں میں مخصوص مقاصد کی تکمیل کیلئے برادری و علاقاتی ازم کو پروان چڑھایاان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حویلی کے عوام اب ان بنارسی ٹھگوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور وہ پیپلزپارٹی کی جمہوری، وفاقی اور تعمیر و ترقی کی حامل کارکردگی کے عوام دوست اقدامات کی حمائیت جاری رکھیں گے آزادکشمیر کی حکومت کی کارکردگی پر انگلی اٹھانے والے آزادکشمیر کی 60سالہ دور اقتدار کا موازنہ کریں تو انہیں پتہ چلے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تین میڈیکل کالجز ، پن بجلی کے منصوبوں ،متعدد یونیورسٹیوں کے قیام کے علاوہ اربوں روپے مالیت کے میگا پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزامات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس سے بھی زیادہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور جمہوریت اور ملکی استحکام کے لیے اپنی جانوں تک کے نذرانے پیش کیے ہیں آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر ایوان میں اپنی نمائندگی کے لیے چنا ہے عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں-