انجمن تاجران لوئر پلیٹ مظفرآباد کے الیکشن کا اعلا ن کر دیا گیا

بدھ 5 مارچ 2014 17:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) انجمن تاجران لوئر پلیٹ مظفرآباد کے الیکشن کا اعلا ن کر دیا گیا ‘تاجرر ہنما خواجہ فاروق احمد قادری الیکشن کمیشنر مقرر،پولنگ 29مارچ ء کو ہوگی ‘تاجر ان لوئر پلیٹ کے جنر ل سیکر ٹری خواجہ ارشد،سینئر نائب صدر سید ذاکر شاہ، نائب صدر سیٹھ حمید،نائب صدر مشتاق عباسی،سیکر ٹری اطلاعات شہزاد اعوان نے تاجر رہنما ؤں اصغر نثار میر ،حاجی شفیق ،رضوان وانی ،الطاف مغل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا خواجہ ارشد اور دیگر عہد یداران نے کہاکہ 5سال سے انجمن تاجران لوئر پلیٹ کے الیکشن نہیں ہوئے تھے تھانہ کچہری معاملات ،سٹریٹ لائیٹس ،چوکیداری نظام ٹھپ ہے ہمارا کسی مرکزی تنظیم سے تعلق نہیں یکطرفہ الیکشن کی مذمت کرتے ہے تاجر کسی کی ڈیکٹیشن نہیں لیں گے نہ ہی تاجروں کو تقسیم کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ لوئر پلیٹ پلی سے چہلہ تک تاجران آزادانہ ماحول میں 29مارچ کو اپنے نمائندے منتخب کر یں گے مرکزی تنظیمیں ایک دوسرے کیخلاف کال دے کر اجتماعی معاملات کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سینئر تاجر رہنما فاروق قادری چیف الیکشن کمشنر ہو نگے جو 4ممبران بورڈ کے ہمراہ الیکشن کروائیں گے ‘انہوں نے کہا کہ تاجران لوئر پلیٹ کے حق پرست تاجر ہمارے موقف کی تائد کرتے ہیں ‘پانچ سال سے الیکشن نہ ہونے کے باعث موجودہ باڈی ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث تاجروں کو حق حاصل ہے کہ وہ ووٹ کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب کر یں دوسرے گروپ کی جانب سے ون مین شو نہیں چلے گا اکثریت نے ہمارے موقف کی حمایت کی ہے -

متعلقہ عنوان :