قومی اسمبلی میں داخلی سلامتی پالیسی پر بحث شروع
بدھ 5 مارچ 2014 19:01
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں داخلی سلامتی پالیسی پر بحث کا آغاز کردیا گیا۔پیپلز پارٹی نے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں فوج کو شامل کرنے کی مخالفت کردی ہے،محمود خان اچکزئی نے قومی سلامتی کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں معمول کا ایجنڈا معطل کرکے قومی سلامتی پالیسی پر بحث شروع کی گئی،بحث کا آغاز کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ فوج کو مذاکرات کا حصہ نہیں ہونا چاہیئے، فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔ جے یو آئی ف کے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اندرونی خلفشار کو بیرونی جارحیت کی شکل دے دی گئی ہے،اتحادی سپورٹ فنڈ کا مقصد خدمات کے عوض معاوضہ لینا ہے۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کی شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپس کو الگ کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے تجویز دی کہ دینی مدارس چلانے کے لیے نجی شعبے کی خدمات لی جائیں۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو آئین توڑتا ہے وہ آج بھی پروٹوکول لے رہا ہے، ایک آمر نے وزیراعظم کو پھانسی لگا کر 10 سال تک اقتدار سنبھالے رکھا، دوسرے آمر نے وزیراعظم کو خاندان سمیت جلا وطن کر دیا اور عدالت بھی آنے کو تیار نہیں ، سمجھوتے کی سیاست سے باہر آنا ہو گا۔ محمد خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ حکومت طالبان سے پوچھے کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کس نے کھیلی ، مذاکرات کے ساتھ شرپسندوں کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.