امام مہدی کا ظہور قریب آچکا، قوم استقبال کی تیاری کرے،ایرانی شیعہ عالم دین،ایرانی صدرکی پالیسیوں پر بھی تنقید،اہم عہدوں پر نئے لوگ تعینات کیوں کیے گئے،خطاب

بدھ 5 مارچ 2014 21:37

امام مہدی کا ظہور قریب آچکا، قوم استقبال کی تیاری کرے،ایرانی شیعہ عالم ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مقرب شیعہ عالم دین احمد جنتی نے کہا ہے کہ امام مہدی موعود کے ظہور کا زمانہ قریب آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں ان کے استقبال کی تیاری کے ساتھ ساتھ ان کے احکامات کی اطاعت پرعمل درآمد کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہیے،ایرانی میڈیاکے مطابق علامہ جنتی نے ایک حکومتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام اپنے حامیوں اور وفاداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ہمیں ان کا بے تابی سے انتظار ہے وہ جلد ہمارے درمیان جلوہ افروز ہونے والے ہیں۔ وفادار دوستوں سے ان کا اشارہ اپنی جانب تھا،علامہ احمد جنتی نے صدر حسن روحانی کی پالیسیوں بالخصوص اہم حکومتی عہدیداروں کی تبادلوں اور نئی تقرریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ اہم عہدوں پر نئے لوگوں کو تعینات کرنے کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی۔ کیا نئے عہدیدار پہلے عہدیداروں سے زیادہ معیاری اور قابل ہیں۔