مسافر ٹرینوں کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے کثیر نکاتی منصوبے پر کام شروع ،حکومت نے فوج، خفیہ ایجنسیوں اور نجی سکیورٹی کمپنیوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع

بدھ 5 مارچ 2014 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) مسافر ٹرینوں کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے کثیر نکاتی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، حکومت نے فوج، خفیہ ایجنسیوں اور نجی سکیورٹی کمپنیوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریکس کی نگرانی کیلئے ایک سے زیادہ حفاظتی حصار بنانے پر کام جاری ہے، منصوبے کے تحت فوج، انٹیلی جینس ایجنسیوں اور نجی سکیورٹی کمپنیوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی، ریلوے ٹریکس کی دن رات مانیٹرنگ ہوگی، ٹریکس کی نگرانی پر مامور ٹیموں کی لوکیشن پر بھی مسلسل نظر رکھی جائے گی، نیا سکیورٹی سسٹم ایک ڈیڑھ ماہ میں فعال ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس طیاروں سے ریلوے ٹریکس کی نگرانی کے آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :