ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اغواء کر کے حبس بیجا میں رکھنے اور جیل اہلکاروں کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث قیدی عدم ثبوت پر بری

جمعرات 6 مارچ 2014 14:45

شہدادپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اغواء کر کے حبس بیجا میں رکھنے اور جیل اہلکاروں کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث قیدی کو عدم ثبوت کی بناء جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کے احکامات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہدادپور محمد مناظرالحق کی عدالت میں ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لیاقت پیرزادہ کو اغواء کر کے حبس بیجا میں رکھنے اور جیل اہلکاروں کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث قیدی ابراہیم بیہن ولد بہادر بیہن کو عدم ثبوت کی بناء پر جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

ملزم کے خلاف فریادی لیاقت پیرزادہ نے سانگھڑ تھانے میں 20 ۔ مئی 2009 کو اغواء کرکے حبس بیجا میں رکھنے کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ علاوہ اذیں فاضل عدالت نے سرہاڑی کے زمیندار عامر مبارک جٹ کے 6 ۔ سالہ کمسن بیٹے ذاکر کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرنے کی کوشش کے الزام میں ملوث ملزمان غلام مصطفیٰ ڈاہری ولد انب ڈاہری اور حمید ڈاہری ولد گلن ڈاہری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔ فریادی عامر مبارک جٹ نے 4 ۔ فروری 2014 کو سرہاڑی تھانے میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :