عوام کی امیدوں پرپانی پھیرنے والی حکومت برداشت نہیں ‘ آصف مصطفائی

جمعرات 6 مارچ 2014 15:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)عوام کی امیدوں پرپانی پھیرنے والی حکومت برداشت نہیں ‘ حکومت جان لے اب ایک نہ سنی جائے گا ‘ حادثاتی وزیراعظم سے آزادخطہ کے عوام تنگ آچکے ہیں ‘ اگرپی پی حکمرانوں نے کرپشن کابازار گرم رکھاتو جلد حکومت کاخاتمہ کردیں گے ‘ چوہدری مجیداگرعوام کی خدمت نہیں کرسکتے توغیرت کامظاہرہ کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائیں ‘ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ نواز سٹی مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پی پی جلدمٹ جائے گی ‘ وقت قلیل ہے ‘ ریاستی تشخص کو برباد کرنے والوں بُرا انجام ہوگا ‘ مجاوروں کی ہرچال کوناکام بنایاجائیگا ‘ انہوں نے کہاکہ اقتدارکسی کی جاگیرنہیں جس کی خاطر کشمیری عوام کا تشخص برباد کیاجائے ‘ خطہ کے عوام پی پی حکمرانوں کواچھی طرح پہچان چکے ہیں وہ اقتدار کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ تشخص کاجنازہ نکالنے والوں کاکڑا احتساب ہوگا ‘ چاروں اطرف سے تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اب صبح گئی شام گئی پی پی کے جانے کا وقت قریب ہے ‘بہت جلد اک نئے انداز سے پی پی حکمرانوں کواپنی اوقات کامزیداندازہ ہوجائیگا۔