حکومت نے روش تبدیل نہ کی تو دمادم مست قلندرہوگا ‘سید فواد گیلانی

جمعرات 6 مارچ 2014 15:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) ضلعی صدر یوتھ ونگ (ن) سیدفواد گیلانی نے حکومت کوخبردارکیاہے کہ اب بھی روش تبدیل نہ کی تو دمادم مست قلندرہوگا ‘ پی پی حکمرانوں کااقتدار پر براجمان رہنا قابل قبول نہیں ‘ حکومتی ناقص پالیسیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘ وہ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ‘ سیدفوادگیلانی نے کہاکہ حکومت کوخبردارکیاجاتاہے کہ وہ کرپشن کی مزیدمرتکب نہ ٹھہرے ‘ حکومت کو زیادہ دیربرداشت نہیں کیاجائیگا ‘ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ناقص حکومتی پالیسیوں کی اڑھائی سالوں سے مسلسل مذمت کرتی آئی ہے ‘ہرفورم پر عوام کے حقوق کی بات کی گئی ‘ انہوں نے کہاکہ عوام اطمینان رکھیں حکومت کوبھگانے میں دیر نہیں کریں گے ‘ وقت کو کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی ‘ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز بے حس حکمرانوں سے پائی پائی کاحساب لے گی ۔