آزاد کشمیر سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ رخسانہ مجاہد کی کوشش لائق تحسین ہیں ‘رخسانہ عالم

جمعرات 6 مارچ 2014 15:55

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) آزاد کشمیر سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ رخسانہ مجاہد کی کوشش لائق تحسین ہیں اور ہم تمام خواتین آفیسران انکی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جس ذاتی دلچسپی سے خواتین آفیسران کے گریڈ 17سے18 میں ترقیابی کے معاملات کو خواتین آفیسران کی طرف سے آوازبلند کر کے عرصہ دراز سے پڑے گٹھائی کے معاملہ سے نکال کر حقیقت کا روپ دیا ان خیالات کا اظہار صدر معلمہ رخسانہ عالم اور صدر معلمہ صفیہ نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم تمام آفیسران وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید وزیر تعلیم میاں عبدالوحید اور سیکرٹری تعلیم چوہدری خورشید ودیگر آفیسران کا بھی شکر یہ ادا کرتی ہیں اور بالخصوص آزاد کشمیر سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ رخسانہ مجاہد سے مذید توقع رکھتی ہیں کہ وہ اسی طرح خواتین کے دیگر مسائل حل کروانے میں اسی طرح متحرک رہیں گئیں وزیر اعظم آزاد حکومت چوہدری عبدالمجید ، وزیر تعلیم میان عبدالوحید اور سیکرٹری چوہدری خورشید سے بھی توقع ہے کہ وہ ٹائم سکیل کا حق بھی دیکر ہمیں ذہنی اضطراب سے نکالیں گئے گریڈ 18میں 77صدر معلمات کی ترقیابی پر آزاد کشمیر سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ رخسانہ مجاہد کی شکر گزار ہین اور امید کرتی ہین کہ وہ اسی طرح اپنی صلاحتون کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹائم سکیل کے معاملہ کو بھی حل کروانے میں اہم کردارادا کریں گئیں ۔

متعلقہ عنوان :