سابق نائیجیریائی آمر آنجہانی سانی اباچہ کے مختلف بینکوں میں جمع 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد

جمعرات 6 مارچ 2014 15:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) امریکہ نے سابق نائیجیرین آمر آنجہانی سانی اباچہ کے دنیا کے مختلف بینکوں میں رکھے گئے 45کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد اثاثوں کو منجمد کردیا۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جنرل اباچہ نے غربت کے شکار نائیجیریائی عوام کی اربوں روپے مالیت کی دولت خوردبردکی۔

(جاری ہے)

جنرل اباچہ کے برطانیہ ،فرانس اور جرسی کے بینکوں میں موجود اثاثوں کو مقامی حکام کے تعاون سے منجمد کیا گیا ہے۔ قائم مقام نائب اٹارنی جنرل متھیل رامن نے کہا ہے کہ امریکہ بدعنوان لیڈروں کی اپنے ملک کو لوٹ کر اکٹھی کی گئی دولت کو ضبط کریگا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانی اباچہ نے چوری کی گئی دولت کو امریکی مالیاتی اداروں اور امریکی بانڈز میں ڈال دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :