بلدیاتی الیکشن میں میری جماعت ہارگئی تو سیاست چھوڑدوں گا،ترک وزیراعظم

جمعرات 6 مارچ 2014 16:04

انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے اسی ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی جماعت عدل اور ترقی پارٹی (اے کے)کی شکست کی صورت میں عہدہ اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے جاری ایک بیان میں کہاکہ اگر میری جماعت انتخابات میں فاتح کے طور پر ابھر کر سامنے نہیں آتی تو میں سیاست چھوڑنے کو تیار ہوں،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ا ن کے خلاف پروپیگنڈاکررہے ہیں اوران کے نام سے منسوب سامنے آنے والی آڈیوٹیپس جعلی ہیں،پروپیگنڈاکرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔