القاعدہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے‘ سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ، کشمیر کے مسئلے پر پاک بھارت کشیدگی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے،جنرل لائیڈ آسٹن کا بیان

جمعرات 6 مارچ 2014 20:56

القاعدہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے‘ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیر کے مسئلے پر پاک بھارت کشیدگی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ سینٹ کام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے یہ بات ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ پر مسلسل دباؤکا نتیجہ تنظیم کے ارکان کی ایسے علاقوں کی طرف پیش قدمی کی صورت میں نکلا ہے جہاں خطرات کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور کسی حد تک مشرقی افغانستان سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینٹ کام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وسیع تر سکیورٹی تعاون ، تربیتی سپورٹ اور کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت ادائیگیوں کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ کشیدگی بھی علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے کیونکہ دونوں ممالک کی فوج کا بڑا حصہ سرحدوں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہے۔

متعلقہ عنوان :