کور کمانڈرز اجلاس، آرمی چیف کل مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کیلئے فوجی افسران کے ناموں پر غور کریں گے ، 10رکنی مذاکراتی کمیٹی 3فوجی افسران شامل ہوں گے

جمعرات 6 مارچ 2014 21:28

کور کمانڈرز اجلاس، آرمی چیف کل مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کیلئے فوجی ..

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) طالبان سے مذاکرات ، حکومت کی جانب سے کمیٹی کے قیام کیلئے عسکری قیادت بھی حرکت میں آ گئی ، کل آرمی چیف کی جانب سے منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ناموں پر غور کیا جائے گا ، جبکہ مذاکرات میں پاک فوج کے کردار اور جگہ کے تعین پر بات چیت کی جائے گی ، ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ اور کور کمانڈر پشاور جنرل خالد ربانی کا نام زیر غور ہے ۔

(جاری ہے)

ان ناموں پر حتمی فیصلہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل کور کمانڈرز اجلاس میں مشاورت سے کریں گے ، توقع ہے کہ حکومت کی طرف سے 10رکنی مذاکراتی کمیٹی میں 5سیاستدان ، 3فوجی افسران جبکہ 2پولیٹیکل انتظامیہ کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ ان کی معاونت کیلئے 2علمائے کرام ، 2وکلاء اور 3قبائلی مشران کی شمولیت پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :