پیپلز پارٹی والے معافی مانگ کر کبھی ملک سے نہیں بھاگے، اسی ملک میں رہ کر سیاست کریں گے، سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو ، بھٹو خاندان ہمارا اثاثہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کا مشن جاری رکھیں گے، شہید عبداللہ مراد کی چھٹی برسی کے جلسے سے خطاب ،وفاداری، بہادری ، طاقت اور فیصلہ کرنے کی قوت بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اصل لیڈر ہیں، عبدالقادر پٹیل ، وزیراعظم کے پاس فیصلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ وہ طالبان کے لئے ایک دن دوسرا دن بیان دیتے ہیں اور دوسرے دن ان کا تیسرا بیان جاری ہوجاتا ہے،آصفہ بھٹو نے دس دن پہلے ایک بات کہی تھی کہ طالبان سے مذاکرات کرکے وقت ضائع کیا جارہا ہے اور آج یہ بات ثابت ہورہی ہے ،کراچی کی حلقہ بندیاں اس لئے کی گئی تھیں کہ عوام کا اصل مینڈیٹ سامنے لایا جائے۔ لیکن ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت میں چلی گئی
جمعرات 6 مارچ 2014 21:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی والے معافی مانگ کر کبھی ملک سے نہیں بھاگے۔ یہ ملک ہمارا ہے اور اسی ملک میں رہ کر سیاست کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ بھٹو خاندان ہمارا اثاثہ ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کا مشن جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی عبداللہ مراد کی چھٹی برسی کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت اور وفاق کی کڑی ہے۔ پہلے بھی عوام کے مسائل حل کئے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے شہید عبداللہ مراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لئے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور ہزاروں کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.