ڈیرہ بگٹی میں بگٹی قبائل کی مختلف شاخوں کے9 فراریوں نے ہتھیار ڈا کرخود کوقانون کے حوالے کردیا،سرنڈر ہونے والے فراری کافی عرصے سے ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے ،ترجمان ایف سی

جمعرات 6 مارچ 2014 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) ڈیرہ بگٹی میں بگٹی قبائل کی مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والے 09فراریوں نے کمانڈنٹ بمبور رائفلزکرنل فیاض فاروق کی نگرانی میں ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کردیا۔سرنڈر ہونے والے فراری کافی عرصے سے ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں بگٹی قبائل کی مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والے بی آر اے کے09فراریوں نے کمانڈنٹ بمبوررائفلزاورعلاقے کے عمائدین کی موجودگی میں ہتھیار ڈال کر پرامن شہری کی طرح زندگی گزارنے اورملک دشمن عناصر کا ساتھ نہ دینے کا عہد کرلیا ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے عام معافی کے اعلان اور ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کواسپیشل پیکج دینے پر ان فراریوں نے اظہار اطمینان کیا اورپر امن زندگی گزارنے اورحکومت کے ساتھ مکمل تعاون کاعہد کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ہتھیار ڈالنے والوں میں فراری محمد اسماعیل کوڈشف جز قوم شالوانی بگٹی،علی احمد کوڈگزولدنبی بخش قوم مندوانی بگٹی، کریم بخش ولد محمد اسماعیل قوم شالوانی بگٹی،شاکر ولد محمد اسماعیل قوم شالوانی بگٹی،گل محمد بگٹی،راہزن بگٹی،رازوکوڈچاکر ولد میر حسین قوم کوہلی بگٹی،حاجی نبی بخش ولد بخشو قوم مندوانی بگٹی،محمدحسین ولد کناری قوم میراثی بگٹی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مندرجہ بالا فراری جن میں محمد اسماعیل کوڈشف جزشالوانی بگٹی اور علی احمد کوڈگزمندوانی بگٹی بی آر اے کے سرکردہ کمانڈرتھے جو کہ عرصہ دراز سے بی آراے کے بیرون ملک میں مقیم لیڈروں کے احکامات پرملکی اثاثوں اورسکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے علاوہ IEDsلگانا،لوگوں کو حکومت کیخلاف ورغلانا،صوبے میں بے چینی کی فضا پیداکرنا اور دیگردہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

بعدازاں کمانڈنٹ بمبوررائفلز کرنل فیاض فاروق نے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو فراری بھی ہتھیار ڈال کر محب وطن ہونے کا ثبوت دے گا ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کوایک امن پسند شہری کی طرح زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع فراہم کیئے جائیں گے۔آئی جی ایف سی میجرجنرل محمد اعجاز شاہد نے فراریوں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حالات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔فرنٹیئرکوربلوچستان اور دیگر حکومتی اداروں کی بہتر اور مخلصانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہی بھٹکے ہوئے لوگ پہاڑوں سے واپس آرہے ہیں۔فراریوں نے ہتھیار ڈال کرپرامن شہری ہونے کا ثبوت دیاہے۔

متعلقہ عنوان :