Live Updates

طالبان پر موقف تبدیل کر کے عمران خان نے اپنا تشخص مجروح کر لیا ،رانا ثناء

جمعرات 6 مارچ 2014 23:24

طالبان پر موقف تبدیل کر کے عمران خان نے اپنا تشخص مجروح کر لیا ،رانا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے طالبان پر موقف تبدیل کر کے اپنا تشخص مجروح کر لیا ،خدشہ ہے 2018ء سے پہلے اصغرخان نہ بن جائیں ،پنجاب اسمبلی میں پری سیشن پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کارکنوں کو الیکشن میں دھاندلی کا لالی پاپ دیا ہوا ہے انہوں نے ،جمشید دستی کی گفتگو کو حماقت قرار دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اس کے ثبوت دیں،ان کاکہنا تھا کہ مذاکرات کے قائل طالبان سے مذاکرات اور ہتھیار اٹھانے والوں سے اسی زبان میں بات ہونی چاہیئے،مذاکرات سے فوج کو بھی آگاہ رکھنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے قانون سازی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات