امریکا میں موبائل فون رشتے ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ ،سروے

جمعہ 7 مارچ 2014 12:55

امریکا میں موبائل فون رشتے ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ ،سروے

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) ویسے تو موبائل فون کو رابطے بڑھانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن امریکا میں تو یہ رشتے ختم کرنے کا سب سے بڑا سبب بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں امریکا میں ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ جہاں ٹیکنالوجی نے زندگی میں کئی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں سماجی تعلقات توڑنے میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اس وقت امریکا میں زیادہ تر رشتے ایس ایم ایس،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ای میل کے ذریعے ختم ہو رہے ہیں۔12 مہینے تک جاری رہنے والے اس سروے میں 27سو لوگوں نے حصہ لیا جس میں 18 سے 30سال کی عمر کے لوگوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :