کشمیر میں ڈنڈوں اور بندوقوں کی ضرورت نہیں ، فوج کو کشمیر میں اتنا عرصہ نہیں رکنا چاہیے ، اروند کیجری وال

جمعہ 7 مارچ 2014 17:21

کشمیر میں ڈنڈوں اور بندوقوں کی ضرورت نہیں ، فوج کو کشمیر میں اتنا عرصہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ کشمیر میں ڈنڈوں اور بندوقوں کی ضرورت نہیں ہے ، فوج کو کشمیر میں اتنا عرصہ نہیں رکنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے کہا کہ علاقے کے عوام کو دوست بنانے کیلئے مثبت طرز عمل کی ضرورت ہیلہذاہمیں ان کے دل جیتنا ہوں گے۔کشمیر میں ڈنڈوں اور بندوقوں کی ضرورت نہیں ہے ، فوج کو کشمیر میں اتنا عرصہ نہیں رکنا چاہیے تھا۔ علاقے میں فوج کی موجودگی کے متعدد بالواسطہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :