ترک وزیراعظم کی یو ٹیوب اور فیس بک پر پابندی لگانے کی دھمکی
جمعہ 7 مارچ 2014 17:55
انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے اپنے اوراپنے بیٹے کے خلاف کرپشن کے مبینہ اسکینڈل منظر عام پر لانے پر فیس بک اور یو ٹیوب پر پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کے لئے سازشیں کرنے والوں کے خلاف 30 مارچ کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹس یو ٹیوب اور فیس بک پر پابندی سمیت مزید سخت اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں.
ہم ترک قوم کو یوٹیوب اور فیس بک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں اور اس حوالے سے اقدامات کے لیے سنجیدہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترک شہری مختلف سرورز کے ذریعے یوٹیوب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوٹیوب نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان اور ان کے بیٹے کے درمیان مبینہ کرپشن کے 2 اسکینڈلز کی ویڈیو سائٹ پر اپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ترک وزیراعظم اور ان کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ جب کہ ترک حکومت اسکینڈلز منظرعام آنے کے بعد سیکڑوں ویب سائٹس پر پابندی لگا چکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.