سانحہ اسلام آباد، وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے، وکلا

جمعہ 7 مارچ 2014 23:18

سانحہ اسلام آباد، وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے، وکلا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ کچہری پروفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد کے خلاف آج رات یا کل صبح مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر محسن اختر اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر نصیر احمد نے نیوز کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ سانحہ کچہری پر وفاقی وزیر داخلہ مستعفی ہوں جبکہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو برطرف کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کچہری پر وفاقی وزیر داخلہ ، آئی جی اور ایس ایس پی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے، جبکہ لواحقین کو اب تک معاوضہ بھی نہیں دیا گیا۔ وکلا رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تعداد 2نہیں بلکہ 8تھی ، کچہری میں 47 پولیس اہلکار تعینات تھے،جن میں سے 25کے پاس کلاشنکوفیں تھیں مگر انہوں نے ایک بھی فائر نہیں کیا ،کئی پولیس اہلکار ججز کی چیمبرز میں چھپے رہے۔

متعلقہ عنوان :