یورپی یونین نے اگلے ماہ صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے مبصرین افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 15:32

برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) یورپی یونین نے اگلے ماہ صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے مبصرین افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔یورپی یونین فارن پالیسی کی سربراہ کیتھر ین آشٹن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میں اقتدار کی پر امن منتقلی ہوگی ۔

(جاری ہے)

موجودہ صدر حامد کرزئی ملکی قوانین کے تحت تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ جبکہ کرزئی کے بھائی قوم کرزئی گزشتہ روز دوسرے صدارتی امیدوار زلمی رسول کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔کیھتر ین آشٹن نے کہا کہ یورپی مبصرین کی ٹیم شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں مکمل تعاون فراہم کریگی۔

متعلقہ عنوان :