فلسطینیوں کیساتھ کوئی بھی سمجھوتہ اسرائیل کی سلامتی داؤ پر لگا کر نہیں کرینگے،بنجمن نیتن یاھو

ہفتہ 8 مارچ 2014 15:34

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائیگا جس میں اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت فراہم نہ کی گئی ہو گی۔ایک انٹرویو میں صہیونی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ وہی سمجھوتہ تسلیم کریگا جس میں اسرائیل کی قومی سلامتی اور خود مختاری کی ضمانت فراہم کی جائیگی جو معاہدہ ہماری سلامتی کی ضروریات پوری نہیں کریگا وہ قابل قبول نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ہم اپنی سلامتی کو کسی قیمت پر داوٴ پر نہیں لگنے دیں گے۔ ہم فلسطینیوں کو اپنے اوپر ان کی مرضی کا حل مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں نیتن یاھو نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں کی توسیع نہ کرنے کی کوئی یقین دہانی کرائی نہ ہی امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی جانب سے تیار امن فارمولا ہماری حکومت میں اختلافات کا باعث بن رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں مغربی کنارے سے اسرائیل کے یکطرفہ انخلاء کا امکان موجود ہے لیکن اس کے نتیجے میں اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :