حریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی علیل ہو گئے

ہفتہ 8 مارچ 2014 15:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی علیل ہو گئے ہیں ۔ سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعاء کریں۔

(جاری ہے)

فورم کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سید علی گیلانی متعدد امراض میں مبتلا ہیں اورانہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ سید علی گیلانی دو روز قبل نئی دہلی سے سرینگر واپس لوٹے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :