سعودی حکومت خطے میں دہشتگردی پھیلانے کی ذمہ دارہے،عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کا الزام ، عراق میں دہشت گردی پھیلانے والے گروہوں کی معاونت کررہا ہے ، فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 9 مارچ 2014 14:13

سعودی حکومت خطے میں دہشتگردی پھیلانے کی ذمہ دارہے،عراقی وزیر اعظم ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء)عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے الزام لگایا ہے کہ سعودی حکومت مختلف عرب ممالک کے علاوہ دیگر خطوں میں بھی دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نوری المالکی نے کہاکہ شام، عراق، لبنان، مصر اور لیبیا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی پشت پناہی حاصل ہے۔ نوری المالکی نے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ قطر پر بھی الزام لگایا کہ وہ عراق میں دہشت گردی پھیلانے والے گروہوں کی معاونت کررہا ہے۔ عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک خطے میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔