روسی سینٹ نے چین کے ساتھ ویزہ سہولیات میں آسانی کی منظوری دیدی ،ہر سال چین کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ شہریوں کو روسی ویزے دیئے جاتے ہیں ،روسی وزارت خارجہ

اتوار 9 مارچ 2014 14:19

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) روسی سینٹ نے چین کے ساتھ ویزہ سہولیات میں آسانی کی منظوری دیدی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے ویزوں کی فراہمی میں آسانی سے متعلق چین کے ساتھ سمجھوتے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے شہریوں کو ویزہکے بغیر تین دن تک ایک دوسرے کے ملک میں رہنے کی اجازت مل جائیگی۔

(جاری ہے)

ادھر روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہر سال چین کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ شہریوں کو روسی ویزے دیئے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :