پورا ہفتہ روپیہ ڈالر پر حاوی رہا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 20 پیسے گراوٹ دیکھی گئی،مستحکم ہو تے روپے کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر تڑوانے شروع کردئیے، حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد پر عائد پابندی سے روپے کی قدرکو کچھ سہارا مل رہا ہے ،ماہرین
اتوار 9 مارچ 2014 14:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) گزشتہ پورے ہفتے روپیہ ڈالر پر حاوی رہا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 20 پیسے گراوٹ دیکھی گئی۔مستحکم ہوتے روپے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ایک روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار رہا اور یہ 103روپے کے قریب آگیا۔
(جاری ہے)
مستحکم ہو تے روپے کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر تڑوانے شروع کردئیے اور انٹر بینک میں لگ بھگ 20کروڑ ڈالر کی فروخت کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر 103 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد پر عائد پابندی سے روپے کی قدرکو کچھ سہارا مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے 1ارب ڈالر سے زائد رقم رواں ماہ ملنے کی توقعات سے بھی مقامی کرنسی مستحکم ہورہی ہے۔ دسمبر 2013ء سے اب تک ڈالر کی قدر میں 6 روپے گراوٹ واقع ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 300 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.