آئی جی خیبرپختونخوا نے شہری کی شکایت پرسخت نوٹس لے لیا،سب انسپکٹراوراسکے خلاف مقدمہ درج،اپنے ذاتی مقاصد کے لئے سرکا ری اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی ،شروع کی گئی

اتوار 9 مارچ 2014 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) آئی جی پی خیبر پختونخوا پولیس ناصر خان درانی نے ایک شہری کی شکایت پر پشاور پولیس کے سب انسپکٹر سیف رحمان اور اُن کے بھائی کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ آئی جی پی کے حکم پر اپنے ذاتی مقاصد کے لئے سرکا ری اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سب انسپکٹر اور اُن کے بھائی کے خلاف یہ اقدام ڈئی آئی جی (DIG) انکوائری اینڈ انسپکشن کی جانب سے ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اٹھایا گیا ہیں۔یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر کے خلاف انکوائری ایک شہری کی شکایت پر شروع کی گئی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اُنہوں نے اپنی جائیداد کاتنازع جرگہ کے ذریعے حل کرنے کیلئے سب انسپکٹر سیفُ رحمان کے بھائی عبدرحمان کو 21 لاکھ روپے دئے تھے اور تنازع حل کرنے میں ناکامی پر سب انسپکٹر کا بھائی نہ صرف اُن کی رقم واپس کرنے سے انکاری ہے بلکہ اپنے بھائی کیساتھ مل کر اُن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔