سول اسپتال بدین میں طبی سہولیات کا فقدان 6 ماہ کے دوران 42 نومولود بچے ہلاک

اتوار 9 مارچ 2014 19:15

سول اسپتال بدین میں طبی سہولیات کا فقدان 6 ماہ کے دوران 42 نومولود بچے ..

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) سول اسپتال بدین میں طبی سہولیات کا فقدان 6 ماہ کے دوران 42 نومولود بچے ہلاک گزشتہ تین ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے 19 بچوں میں سے اکثریت بچے انکیوبیٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے تفصیلات کے مطابق سول اسپتال بدین میں پری میچور بچوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں خوفناک اظافا ہو چکا ہے جنوری سے لیکر اب تک 19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے اکثر بچے انکیوبیٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 42 ہے جو کہ ایڈمٹ ہونے والے بچوں کا 5 فیصد بنتی ہے۔ ماہ جنوری میں 421 بچے سول اسپتال بدین لائے گئے جس میں سے 8 ہلاک ہوئے، ماہ فروری میں 604 بچے سول اسپتال بدین آئے اور ان میں سے 10 ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

ان ہلاک ہونے والے بچے کی موت کی 2بڑی وجوہات میں پہلی وجہ پری میجور برتھ ہے جبکہ دوسری بڑی وجہ نمونیہ ہے۔

معصوم بچوں کی ہلاکتیں محکمہ صحت کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں اور اگر ہیڈ کواٹر کے اسپتال میں یہ صورتحال ہے تو تعلقہ لیول اور بنیادی صحت مراکز میں سنگین صورتحال کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ سول سرجن سول اسپتال بدین ڈاکٹر خالق کھٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ تمام اموات نارمل ہیں اور کوئی بھی خطرے یا تشویش کی بات نہیں ہے کیونکہ 100میں سے 1یا 2بچوں کی اموات ہونا کامن ہے ۔

متعلقہ عنوان :