امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں جلد پوری دنیا کی جاسوس کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گی ، جولین اسانج ،دنیا ایک نئے مطلق العنان دور کی طرف بڑھ رہی ہے ، تقریب سے خطاب

اتوار 9 مارچ 2014 20:46

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں جلد ہی پوری دنیا کی جاسوس کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گی۔

(جاری ہے)

ٹیکساس میں منعقد ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس میں سکائپ کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہاکہ امریکہ اوربرطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں دنیا کے اکثر علاقوں کی جاسوسی کی صلاحیت رکھتی ہیں اور جلد ہی پوری دنیا کی جاسوس کی اہلیت حاصل کرلیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا ایک نئے مطلق العنان دور کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ ان ایجنسیوں کی صلاحیت میں ہر18 ماہ بعد دوگنا اضافہ ہوجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :