میرپور‘ 11رواں سالانہ میڈیکل کیمپ 16 مارچ بروز اتوار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چیچیاں کے گراؤنڈ میں منعقد ہو گا

پیر 10 مارچ 2014 13:55

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) آزاد کشمیر کی مشہور روحانی تنظیم میاں محمد بخش سوسائٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام اور عالمی تنظیم ”پناہ“ کے تعاون سے 11رواں سالانہ میڈیکل کیمپ 16 مارچ بروز اتوار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چیچیاں کے گراؤنڈ میں منعقد ہو گا۔ کیمپ کے منتظم اعلیٰ بابو محمد صدیق چوہدری چیئرمین میاں محمد بخش سوسائٹی کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق ”پناہ“ کے خصوصی تعاون سے 20 سے زائد شہرت یافتہ مرد وخواتین ڈاکٹرز کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔

ان میں جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی صدر ”پناہ“ ، جنرل (ر)محمد اشرف خان ، جنرل (ر) عاشور خان، بریگیڈیئر محمد سلیم، بریگیڈیئر طارق، عبدالقیوم اعوان، ڈاکٹر امتیاز چوہدری، ڈاکٹر شہناز حمید میاں، ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر طاہر شریف، ڈاکٹر عاصمہ قمر، ڈاکٹر زاہدہ ابراہیم، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹرانوارالحق ، ڈاکٹر خالد رحیم، ڈاکٹر انور خان، ڈاکٹر عبدالغفور، ڈاکٹر رشید کنٹھ، ڈاکٹر شہناز شاہد، ڈاکٹر عائشہ حمید اور ڈاکٹر خالد انصاری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

متذکرہ ڈاکٹرز میں مختلف امراض کے ماہر مرد وخواتین ڈاکٹرز شامل ہیں جو مریضوں کا مفت معائنہ کرینگے اور موقع پر مفت ادویات تقسیم کی جائیں گی۔ بابو محمد صدیق چوہدری نے بتایا کہ یہ کیمپ ڈاکٹر عبدالحمید میاں مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔