مظفرآباد‘عبدالرشیدکرناہی ایڈووکیٹ کی کتاب”جگ بیتی آپ بیتی“ کی تقریب رونمائی کل ہوگی

پیر 10 مارچ 2014 13:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)ممتازقانون دان عبدالرشیدکرناہی ایڈووکیٹ کی کتاب”جگ بیتی آپ بیتی“ کی تقریب رونمائی (آج) ہو رہی ہے،تقریب دن دوبجے پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز مظفرآباد میں منعقد ہو گی ،تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس(ر) عبدالمجید ملک ہوں گے جبکہ صدارت پرنسپل کالج پروفیسر قاضی محمد ابراہیم کریں گے ،تقریب میں وزراء ،بیوروکریٹس،وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،تقریب کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔