متاثرین پترینڈ ہائیڈل پراجیکٹ اپنے مطالبات کے حق میں کل لوہار گلی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیں گے

پیر 10 مارچ 2014 13:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) متاثرین پترینڈ ہائیڈل پراجیکٹ اپنے مطالبات کے حق میں آج لوہار گلی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیں گے ،اس سلسلہ میں تمام انتظاما ت کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،چیئرمین ایکشن کمیٹی سردار تسلیم خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متاثرین ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پترینڈ پراجیکٹ میں جاری کروڑوں روپے کی کرپشن روکنے ،مقامی افراد کا استحصال بند کرنے اور معاہدہ جا ت کی خلاف ورزی پر قبل ازیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،اب متاثرین پراجیکٹ آج پر امن علامتی احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں جبکہ مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو جاتے۔

متعلقہ عنوان :