رواں سال گندم کی پیداوار 2کروڑ 50لاکھ ٹن رہنے کی توقع

پیر 10 مارچ 2014 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) رواں سال ربیع سیزن میں گندم کی پیداوار دو کروڑ پچاس لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے، تاہم فصل کا انحصار مارچ کے موسم پر ہوگا۔ وزارت خوراک کے مطابق رواں سال کاشت کاروں نے دو کروڑ دس لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی ہے جو گزشتہ سال گندم کے قابل کاشت رقبے سے دس لاکھ ایکڑ کم ہے۔

(جاری ہے)

پانی کی کمی اورکھاد کی قلت بھی گندم کی پیداوار کو متاثر کرسکتی ہے۔

تاہم پیداوار دو کروڑ پچاس لاکھ ٹن توقع ہے۔ دوسری جانب زرعی ماہرین نے حکومت کو آنے والے سیزن میں کاشتکاروں سے کم از کم پچاسی لاکھ ٹن گندم خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔ تاکہ آٹے کی قیمت کو مستحکم رکھا جاسکے۔ ماہرین نے حکومت پنجاب کو پچاس لاکھ ٹن، سندھ کو پندرہ لاکھ اور پاسکو کو بیس لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا مشورہ دیا ہے۔