ملک کے نوجوان رہنما کم جونگ ملک کی اعلیٰ ترین قانون ساز کمیٹی کے سربراہ منتخب

پیر 10 مارچ 2014 18:34

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء)ملک کے نوجوان رہنما کم جونگ اْن ملک کی اعلیٰ ترین قانون ساز کمیٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر کم جونگ اْن کو اپنے آبائی علاقے سے 100 فیصد ووٹ ملے یعنی وہاں کے تمام اہل ووٹروں نے نا صرف اپنا حق رائے دہی استعمال کیا بلکہ تمام ووٹ بھی مسٹر کم جونگ کی حمایت میں ہی ڈالے گئے۔ ملک کی سپریم پیپلز کونسل کے لیے ان انتخابات کوربڑ اسٹیمپ کہا جا رہا ہے کیوں کہ تمام 687 حلقوں میں مسٹر کم جونگ اْن کے مد مقابل کوئی دوسرا اْمیدوار نہیں تھا۔