پشاور، خصوصی افراد کی بحالی اورتعلیم و تربیت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،عنایت اللہ

پیر 10 مارچ 2014 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی بحالی اورتعلیم و تربیت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ وہ بھی معاشرے کے کار آمد شہری بن سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پیرا پلیجک سنٹر حیات آباد میں ایک بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر انیس اختر،چیئرمین ضیاء الرحمن،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے پشاور سلیم خان اورچیف ایگزیکٹیو پیرا پلیجک سنٹر سید محمد الیاس بھی موجود تھے۔

سیدمحمد الیاس نے سنٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو سنٹر کی مزید بہتری کیلئے خصوصی ہدایت دیں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری بھرپور توجہ کے مستحق ہیں اور موجودہ حکومت انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانے کے لے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو سنٹر کو مزید بہتر بنانے کے لئے سنٹر اور پی ڈی اے کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :