تھرپارکر میں گندم کی تقسیم شروع، صورتحال بہتر ہونے لگی

منگل 11 مارچ 2014 11:53

تھرپارکر میں گندم کی تقسیم شروع، صورتحال بہتر ہونے لگی

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء)تھرپارکر میں حکومت کی طرف سے گندم کی تقسیم شروع ہو گئی جس کے بعد غذائی قلت کا شکار علاقوں میں صورتحال بہتر ہونے لگی۔ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد سرکاری مشینری پوری طرح متحرک ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں حکومت کی طرف سے گندم کی تقسیم شروع ہو گئی جبکہ سماجی تنظیموں نے بھی غذا کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف علاقوں میں فوج، رینجرز اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں پر بیماریوں کا شکار بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ غذائی قلت کی وجہ سے بیمار بچوں کی مٹھی کے سول اسپتال میں تعداد کم ہونے لگی۔ مقامی افراد کی بڑی تعداد حکومتی کیمپوں کی بجائے سماجی تنظیموں سے رجوع کر رہی ہے۔ تاہم اب بھی کئی ایسے مقامات ہیں جہاں تک نہ تو سرکاری امداد پہنچی اور نہ ہی سماجی تنظیموں کی رسائی ہے۔