وزیر اعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

منگل 11 مارچ 2014 15:54

وزیر اعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل ظہیر السلام، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی صورتحال اور طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے حکومت مذاکراتی کمیٹی میں آرمی کو شامل نہ کئے جانے کے فیصلے پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ پاک افغان بارڈر کے حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔ گزشتہ دنوں سے افغان سرحد پر ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کوآگاہ کیا گیا۔