بھارت میں ماؤ باغیوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک، 25 زخمی

منگل 11 مارچ 2014 16:21

بھارت میں ماؤ باغیوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک، ..

رائے پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے نواحی علاقے تونگ پال میں ماؤ باغیوں کی جانب سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ سڑک کی تعمیر کے کام کی حفاظت پر مامور تھے، حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 20 سے 25 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جس میں 11 سیکیورٹی اہلکار اور 4 شہری شامل ہیں جب کہ دیگر اہلکاروں کی تلاش جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ماؤ باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے علاقے میں ریلیف آپریشن شروع کردیا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے ماؤ باغیوں کی تعداد 300 سے زائد تھی۔

متعلقہ عنوان :